خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم اور حفاظت پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں پولیو ٹیم پولیس کی
پڑھیں:
خیبر: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔