امریکی محکمہ ڈاک نے چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی تاحکم ثانی بند کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی محکمہ ڈاک نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف نافذ العمل ہونے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی تاحکم ثانی بند کردی تاہم خطوط کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ڈاک (یو ایس پی ایس) نے کہا ہے کہ اس نے اگلے نوٹس تک چین اور ہانگ کانگ سے پارسل قبول کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معطلی سے خطوط متاثر نہیں ہوں گے.
(جاری ہے)
امریکا میں نئے ٹیکس قوانین کے نفاذ کے بعد اس چھوٹ کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے تحت 800 ڈالر یا اس سے کم مالیت کے چھوٹے پیکجز کو ٹیکس یا فیس ادا کیے بغیر امریکا بھیجا جا سکتا تھا یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ اقدامات میں سے ایک تھا جن کے تحت چین سے امریکا کو درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا. حالیہ برسوں میں نام نہاد”ڈی منیمس“ ٹیکس کو جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ”شین“ اور‘ ’ٹیمو“ جیسی چینی ای کامرس کمپنیوں نے اسے لاکھوں امریکی صارفین تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا ہے ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی صدر جو بائیڈن کے دور میں دیے گئے ٹیکس استثنیٰ میں تبدیلیاں جاری تھیں ہفتے کے اختتام پر اپنے تجارتی اعلان میں ٹرمپ نے فیشن مصنوعات اور کھلونوں سمیت امریکا میں درآمد کی جانے والی تمام چینی اشیا پر محصولات میں اضافہ کردیا تھا. اس کے جواب میں چین نے کہا تھا کہ وہ کچھ امریکی درآمدات پر محصولات عائد کرے گا 10 فروری سے کوئلے اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پر 15 فیصد لیوی عائد ہوگی، خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی کاروں پر 10 فیصد ٹیرف لگے گا مون سون اینڈ ایکسیسریز کے چیف ایگزیکٹیو نک اسٹو نے ”بی بی سی“ کو بتایا کہ وہ امریکا میں ‘’ڈی منیمس“ استثنیٰ میں تبدیلیوں کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس استثنیٰ سے بڑے چینی خوردہ فروشوں کو دیگر مارکیٹوں میں اپنے حریفوں کو زیر کرنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ برطانوی، یورپی اور امریکی خوردہ فروشوں کو طویل عرصے سے شکایت رہی ہے کہ شین اس خامی کا فائدہ اٹھا رہی ہے کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کر رہی اور انہوں نے کاروبار کو صنعتی پیمانے تک پھیلایا ہوا ہے’. توقع ہے کہ ٹرمپ آنے والے دنوں میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات کریں گے امریکی کانگریس کی 2023 کی ایک رپورٹ کے مطابق کم سے کم استثنیٰ کے تحت امریکا میں داخل ہونے والے تمام پارسلز میں سے تقریباً آدھے چین سے بھیجے گئے تھے عہدیداروں نے نشاندہی کی ہے کہ اس استثنیٰ کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والے پارسلز کے بڑے بہاﺅ نے ممکنہ غیر قانونی سامان کے لیے ان کی جانچ کرنا مشکل بنا دیا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکا میں
پڑھیں:
عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو کھلا خط لکھ کر پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے.
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم کھلا خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے۔