جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر میچوں کے کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
اعلان کے مطابق جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں ایتھن بوش، میتھیو برٹیزکے، جیرالڈ کوٹزی، جونیئر ڈالا شامل ہیں۔
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ویلم ملڈر، میہلالی مپونگوانا، سینوران متھوسمی، جیسن اسمتھ، کائل ویرین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اسکواڈ میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں گیڈون پیٹرز اور میکا ایل پرنس بھی شامل ہیں۔
سہ ملکی کرکٹ سیریز پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے جارہی ہے جس کا پہلا میچ 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی سہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے، اور اس وقت لاہور میں موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ٹیم کا اعلان جنوبی افریقہ سہ ملکی کرکٹ سیریز نیوزی لینڈ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹیم کا اعلان جنوبی افریقہ سہ ملکی کرکٹ سیریز نیوزی لینڈ وی نیوز سہ ملکی کرکٹ سیریز جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ کا اعلان کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ان کی بیٹنگ جاری ہے۔
آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی اسکواڈ
آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین ڈوارسہوئس شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل راولپنڈی اسٹیڈیم وی نیوز