آغا خان نے پوری دنیا میں فلاحی منصوبوں میں نمایاں کام کیا، مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیان میں کہا گیا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں، پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان سمیت پوری دنیا میں فلاحی منصوبوں میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔ ان کی رہنمائی اور فلاحی کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک پرنس کریم آغا خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین سمیت تمام اسماعیلی کمیونٹی کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، گورنر گلگت بلتستان
سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اور حکومت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ گورنر گلگت بلتستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔