بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کا پیغام پہنچایا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی قائم مقام افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے طالبان قیادت کے لئے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں بیرسٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا افغان قیادت کے لئے خصوصی خیرسگالی پیغام پہنچایا جبکہ پاکستان افغانستان کے دوطرفہ تعاون پرمبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علماءکا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
افغان سفیر سردار احمد شکیب نے کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام کے مفاد میں ہے، پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے آپ کا کردارقابل تعریف ہے۔
کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں: بیرسٹر امجد ملک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار نے تصدیق کردی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔اخبار کے مطابق امریکی رائفل اربوں ڈالر کے اس امریکی فوجی ساز و سامان میں شامل تھی جو 2021 میں امریکی انخلا کے وقت افغان فورسز کو دیا گیا تھا، بعد میں یہ اسلحہ سرحد پار پاکستان کے اسلحہ بازاروں اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں تک پہنچا۔امریکی اخبار نے بتایا کہ پاکستانی حکام، اسلحہ تاجروں اور عسکریت پسندوں کے مطابق امریکی رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گلاسز کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروپوں کے حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔گزشتہ برس پاکستانی حکام نے امریکی اخبار کو دہشت گردوں سے برآمد کیے گئے امریکی اسلحہ تک رسائی دی تھی۔
اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
مزید :