شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان،پرومو جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز “دی با***ڈز آف بالی وڈ” کا اعلان “نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025۔ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا،اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہدایت کار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے،آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں”باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں”ہاں”
اس کے بعد شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کی سیریزکا تعارف کراتے ہوئے اسے”سب سے نرالی، جرأت مند اور فلمی ترین کہانی” قرار دیتے ہیں،پرومو میں شاہ رُخ خان کی مشہور فلم “جوان” کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جہاں آریان اپنے والد کے مشہور مکالمے “بیٹے پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے…” کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ آریان اور ان کی ٹیم جلد اس منفرد نام کے پس پردہ کہانی بھی پیش کریں گے۔یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کی پروڈکشن گوری خان کر رہی ہیں،اس تقریب میں گوری خان اور سہانا خان بھی آریان خان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ریان خان کی نیٹ فلکس شاہ رخ
پڑھیں:
گریمی ایوارڈ 2025 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا
LOS ANGELES:موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز "گریمی" کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔
یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔
لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔
بیونسے نے ایوارڈ وصول کرتے وقت کہا کہ وہ اس ایوارڈ کی توقع نہیں کر رہی تھیں اور ان کے لیے یہ ایک حیرانی کا لمحہ تھا۔ اس کے علاوہ، انہیں بیسٹ کنٹری البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس سال امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے ناٹ لائیک اَز کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور سونگ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گانے کو بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو" کے ایوارڈز بھی ملے۔
امریکی گلوکارہ چیپل رون نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ بیسٹ پاپ ڈو/گروپ پرفارمنس کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گانے ڈائے ود اے اسمبلی کو ملا۔ گلوکارہ شکیرہ کو "بیسٹ لیٹن پاپ البم" کا ایوارڈ اور سبرینا کارپینٹر کو "بیسٹ پاپ ووکل البم" کا ایوارڈ ملا۔
گریمی ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً 13 ہزار ممبران پر مشتمل گلوکاروں، سونگ رائٹرز، پروڈیوسرز اور انجینئرز کرتے ہیں۔