عمران خان نے بھی جائز بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
عمران خان نے بھی جائز بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
مردان (آئی پی ایس )پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا۔
مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں ،چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا، جب تک عمران خان کا اعتماد وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی کارکن ہوں، سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔جنید اکبر نے کہا کہ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچاوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو آج ہم پر ہنس رہے ہیں، کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا، شرافت کی زبان سمجھتے ہیں، بدمعاشی کی تو بد معاشی کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنید اکبر نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ٹل پاراچنار روڈ کیلئے کے پی حکومت کی ملک بھر سے 158 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت
—فائل فوٹوخیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔
ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔
ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔
اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔
اسپیشل پروٹیکشن فورس میں ملک بھر سے بھرتیاں کی جائیں گی۔
دستاویز کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس کے لیے 3 ایس پیز سمیت 492 اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔
بھرتی ہونے والوں میں 27 سب انسپکٹرز، 374 کانسٹیبلز سمیت ایکس سروس مین شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے بتایا ہے کہ کرم میں پائیدار قیامِ امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحے سے لیس کر دیا گیا ہے۔