Jasarat News:
2025-02-05@14:56:36 GMT

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی 13 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تھوک قیمت 384 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 398 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 14 روپے فی کلو کم ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک قیمت 372 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 386 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی کلو کی قیمت

پڑھیں:

سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں  ۔


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 294300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کے اضافے سے 252314 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 16 ڈالر سے بڑھ کر 2815 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ،انڈے مہنگے ہوگئے
  • سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • لاہور میں مرغا مرغی کی شادی، تیاری میں کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟
  • برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے 5 روپے درجن مہنگے
  • دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی ، 200 روپے سے 120 پر آگئی
  • انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟
  • برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
  • چیمپئنز ٹرافی کی ملتان میں نمائش، ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع