وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ’ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے‘، آرمی چیف کے نام عمران خان کے خط پر عرفان صدیقی کا تبصرہ

لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پاکستانی عوام نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ ملک میں آبادی بڑھ چکی اور سڑکیں چھوٹی ہوچکی ہیں اس لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کی بہت کالیں آئیں جنہیں عوام مسترد کرچکے ہیں۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ آپ کی باتیں سن کر لگتا ہے کہ میں نے کارکردگی کے میڈلز پہن لیے ہیں، میں میڈیا ورکرز کے لیے اپنے دور حکومت میں بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں، صحافیوں کے لیے اچھی ہاؤسنگ کالونی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ اللہ تعالیٰ ایک دن سچ کرکے دکھائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف کو خط تبصرے سے گریز عمران خان مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف کو خط مریم نواز وی نیوز عمران خان کے رمی چیف کو مریم نواز ا رمی چیف

پڑھیں:

ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، ہم حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں پر جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیروادی کو جیل بنا دیا ہے، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اپناکردار ادا کریں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رہے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہرعالمی فورم پرکشمیری عوام کے حق میں آوازبلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر بھارتی مظالم کی مذمت کی جارہی ہے۔گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دیں گے یا نہیں، عرفان صدیقی کا بڑا دعویٰ
  • آرمی چیف کو لکھے خط کا جواب آنا تو دور، رسید بھی نہیں آئیگی، عرفان صدیقی
  • آرمی چیف کو لکھے عمران خان کے خط کا جواب آنا تو دور، رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی
  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز
  • آرمی چیف کو لکھے عمران خان کے خط پر کیا توقع ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے
  • مریم نواز کی محنت مثالی، عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، نواز شریف
  • عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے: نواز شریف
  • مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف