5 اگست 2019 جیسے اقدامات سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا : شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست 2019 جیسے اقدامات سے اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے ساتھیوں کے ساتھ 24 کروڑ کے عوام کی جانب سے اظہار یکجتی کیلئے حاضر ہوا ہوں، ہم کشمیر کے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا 5 فروری کشمریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے کسی کا حصہ نہیں بن سکتا۔
دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، کونسا اسلامی ملک شامل؟
شہباز شریف کا کہنا تھا بھارت تنازع کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلے کیونکہ مسئلہ کشمیر کا حل کسی جنگ اور بربریت سے حل نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کی فوج میں اضافہ کرتا جا رہا ہے لیکن کشمیریوں کی آزادی کی تڑپ بھی بڑھتی جا رہی ہے، بھارت کو آج ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور 5 اگست جیسے اقدامات سے باہر نکل کر بامعنی مذاکرات کی طرف آنا ہو گا۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کشمیریوں کا لہو بہانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، لہو بہانے والوں کو تاریخ میں ظالم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، نہ اسے کشمیری ماننتے ہیں، نہ اقوام متحدہ کی قراردادیں یہ تسلیم کرتی ہیں، میں نےاقوام متحدہ اور اور او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پرکشمیروں کامؤقف بھرپوراندازمیں پیش کیا، دنیا کے ہر فورم پر کشمیروں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا۔
مہنگائی کی رفتار میں کمی معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نوازشریف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جیسے اقدامات سے کا حصہ نہیں کا کہنا تھا شہباز شریف
پڑھیں:
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو حق خوداریت ملنے تک اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازع کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج 5 فروری کے دن آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مدعو کیا گیا جو میرے لیے اعزاز ہے، آج کے دن کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم
انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 5 فروری محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور یقین دہانی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شعر پڑھا:
نعرہ ہی نہیں ایمان ہے یہ آزادی کے متوالوں کا
کشمیر کا ذرہ ذرہ ہے کشمیر کے رہنے والوں کا
قبل ازیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی پیش کی اور پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔
وزیراعظم نے مظفرآباد میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی بھارت چوہدری انوارالحق حق خودارادیت مذاکرات مقبوضہ کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعظم شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر