گداگری کیلئے سعودیہ جانیکی کوشش، ملزم کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
گداگری کے لیے کراچی سے سعودیہ جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جناح ائر پورٹ: موبائل اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2مسافروں کو پکڑ لیا۔ تھائی لینڈ سے کراچی آنے والے 2 مسافروں سے 23 موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کراچی ائرپورٹ کشمالہ تحسین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے تک ہے۔ مسافر محمد جنید اور فیضان تھائی ائر کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، کسٹم کے عملے نے موبائل فون ضبط کرکے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔