اکشے کمار کی 6 سال میں 100 کروڑ کمانے والی پہلی فلم کونسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ان کے لیے باکس آفس پر کامیابی کی نئی امید پیدا کر دی ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ ’اسکائی فورس‘ نے 8 دنوں میں مجموعی طور پر 104.3 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔
یہ اکشے کمار کی گزشتہ چھ سال میں پہلی فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم ’گڈ نیوز‘ نے 2019 میں 205.
بعد میں آنے والی فلموں جیسے ’بیل باٹم‘ (33.31 کروڑ)، ’بچن پانڈے‘ (51.04 کروڑ)، ’سمراٹ پرتھوی راج‘ (68.25 کروڑ)، ’رکشا بندھن‘ (48.63 کروڑ) اور ’رام سیتو‘ (74.7 کروڑ) نے یہ حد عبور نہیں کی۔
یاد رہے کہ فلم ’اسکائی فورس‘ 24 جنوری کو ریلیز ہوئی اور اسے ابھیشیک انیل کپور اور سندیپ کیولانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں ویر پہاڑیا نے ڈیبیو کیا ہے اور اسکواڈرن لیڈر ٹی وجیا کا کردار نبھایا جبکہ ان کے ساتھ سارہ علی خان ان کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے، جو اکشے کمار کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اکشے کمار
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔پاک بھارت میچ کے ٹیکس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔
یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“ شائقین کرکٹ کیلئے تمام سنسنی خیز مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔