شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی الیکٹرک بس ساز کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی کو باضابطہ طور پر کراچی میں ای وی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی۔
صوبائی وزیر برائے توانائی اور منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے گرین انرجی اور الیکٹرک موبلٹی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت، زمین کی فراہمی اور ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان بنانے سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ای وی بس پلانٹ کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایک صاف اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام کی جانب منتقلی بھی تیز ہو جائے گی۔
اس موقع پر چینی کمپنی کے نمائندوں کی جانب سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد ہی ایک فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی تاکہ منصوبے کی معاشی اور تکنیکی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن کی دعوت کی جانب
پڑھیں:
شرح سود میں کمی: غیرملکی سرمایہ کاروں نے 24 دنوں میں 149 ملین ڈالر نکال لئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شرح سود میں کمی کے اثرات سرمایہ کاری پر بھی پڑنے لگے، مارکیٹ ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی آئی ہے، جنوری 2025ءمیں اب تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 149 ملین ڈالر نکال لئے ہیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق جون 2024ءسے سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے کلیدی پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 10 فیصد پوائنٹس کی کمی کی ہے، جو 22 فیصد سے کم ہوکر جنوری 2025ءمیں 12 فیصد پر آگئی ہے۔
شرح سود میں غیرمعمولی کمی مہنگائی میں کمی اور نسبتاً بہتر بیرونی اکاو¿نٹ بیلنس کے تناظر میں کی گئی تھی۔
اس کٹوتی کے نتیجے میں قلیل مدتی سرکاری سیکورٹیز کے منافع کے مارجن میں کمی واقع ہوئی ہے، 3 ماہ اور 6 ماہ کے ٹی بلز پر منافع بالترتیب 11.5854 فیصد اور 11.4048 فیصد تک گرگیا ہے۔
مارکیٹ ٹریژری بلز کے منافع میں نمایاں کمی کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے قلیل مدتی حکومتی سیکیورٹیز سے سرمایہ کاری واپس لینا شروع کردیا ہے اور جنوری 2025ءکے پہلے 24 دنوں کے دوران ایم ٹی بیز سے 149 ملین ڈالر نکال لئے گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 24 جنوری 2025ءتک ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 117.15 ملین ڈالر رہی جس کے نتیجے میں 32.4 ملین ڈالر کا خالص اخراج ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس انخلاءکی بڑی وجہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہے جس کی وجہ سے قلیل مدتی سرکاری سیکیورٹیز کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) جو طویل مدتی سرمایہ کاری کے آپشنز پیش کرتے ہیں، جنوری 2025ءکے دوران کسی بھی غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے میں ناکام رہے، درحقیقت جنوری 2025ءکے پہلے 24 دنوں کے دوران پی آئی بیز نے 0.875 ملین ڈالر کا بڑے پیمانے پر اخراج دیکھا، قلیل مدتی ٹی بل سیگمنٹ میں چیلنجز کے باوجود مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سرکاری سیکیورٹیز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی کارکردگی مثبت رہی۔
یکم جولائی 2024ءسے 24 جنوری 2025ءتک ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 1.028 ارب ڈالر رہی جبکہ واپسی 880.4 ملین ڈالر رہی جس کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 148.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری ہوئی۔
پی آئی بی جیسے طویل مدتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے زیادہ لچک دکھائی ہے۔ مالی سال 2025ء کے پہلے 7 ماہ کے دوران پی آئی بیز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 19.604 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اسی عرصے کے دوران 2.04 ملین ڈالر کی معمولی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
شادی سے ایک دن قبل نوجوان لڑکی کی خودکشی، محبوب نے کلائی کاٹ لی مگر بچ گیا
مزید :