وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آج مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کشمیر کے

پڑھیں:

وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کواپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے،کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا: سرفراز بگٹی
  • کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری اور پاکستانی حکومت خاموش ہیں، حافظ نعیم
  • کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے‘ مریم نواز شریف
  • مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ
  • وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
  • کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، چیئرمین سینٹ
  • کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، آزادی انکا مقدر ہے، چیئرمین سینٹ
  • پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
  • بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،وزیراعظم