ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں اور عزم اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ گامزن کیا جا کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں کرنل انصر اقبال صدر جہلم، شازیہ آفریدی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پارٹی افیئرز ، ڈاکٹر غزالہ خان جی ایم ویمن ایمپاورمنٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مسز فر خ خان نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،اللہ تعالی نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ،پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کو تیز تر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال نے کہا کہ عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹالائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں مطابق خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعمال ہونے والی مہارت کو حاصل کہا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل حوصلہ افزائی اور انہیں جدید علوم سے خود کو آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کر ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے،محسن نقوی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون، انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں بھی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔