بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ لے چی نے پاک چین تعلقات کی دہائیوں پر محیط گہری اور وسیع دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو پاک چین دوستی کی بنیاد قرار دیا اور عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز 2.

0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

فریقین نے پارلیمانی تبادلوں اور سی پیک کے سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت سمیت ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق، سی پیک عوامی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی روشن مثال ہے اور دونوں ممالک اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ایوان صدرکے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے۔
صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ: صدر آصف علی زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات
  • صدر آصف زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں قومی ہیروز کی یادگار پر حاضری
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
  • آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  •  صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے