بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا۔

صدر مملکت نے چین کی آزادی اور ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ہیروز کی جرات اور بہادری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہوں نے اپنی قوم اور ملک کی خدمت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

صدر مملکت کے اس دورے کو پاک چین دوستی کے جذبے کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر مملکت ہیروز کی

پڑھیں:

صدر مملکت 5 روزہ دورہ چین پر روانہ

صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین پر روانہ ہوگئے، وہ بیجنگ میں چینی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ پر چین کے لیے روانہ ہوگئے. نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔صدر مملکت سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی. اس دوران معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ سمیت سی پیک کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں پربات چیت کی جائے گی۔اس کے علاوہ انسدادِ دہشت گردی. سیکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس چاؤ لے چی سے ملاقات
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
  • آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  •  صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  • صدر مملکت 5 روزہ دورہ چین پر روانہ
  • صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے لیے روانہ ہو گئے