پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے  آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اس کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے‘ مریم نواز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامال کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا، تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 فروری، ایک عزم اور جدوجہد کی علامت
  • کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے‘ مریم نواز شریف
  • یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے،عاطف اکرام شیخ
  • کشمیری بھائیوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں: پاک فوج
  • کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں، وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
  • پاکستان کے عوام اور پاک فوج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حریت رہنما
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا 14 فروری کو لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، گورنر گلگت بلتستان
  • کشمیر کی آزادی تک مظلوم کشمیری مسلمانوں کساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہی، علامہ علی اکبر کاظمی