مہنگائی کی رفتار میں کمی معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آناخوش آئند ہے۔ مہنگائی کی رفتار میں کمی معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر ن لیگ نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ جہاں ملکی مجموعی صورتحال،پنجاب میں ترقیاتی عمل،عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
نوازشریف نے کہا کہ اللہ بھی اُن کا ہاتھ پکڑتاہے جونیک نیتی، محنت سے مخلوق کی خدمت کرتےہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی ، سلیکٹرز کو قومی سکواڈ پر نظر ثانی کا مشورہ دیدیا گیا
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہبازشریف وفاق میں بڑی محنت سےکام کررہےہیں،اللہ تعالی کافضل ہورہاہے، ترقی کی طرف سفرکی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے، سٹاک ایکس چینج کی بلندی کاروباری، سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 2024ء کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28 اعشاریہ 73 تھی، جو دسمبر میں 4 اعشاریہ1 فیصد ہوئی۔
مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنے کا اعلان، وزیرِاعظم کا اظہار اطمینانمعاشی ماہرین کی ستمبر میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کےلیے خوشخبری سے کم نہیں، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ جنوری 2025ء میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2 اعشاریہ 4 فیصد پر آ چکی ہے، جو 9 سال میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے، غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عوام کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اشاریے آ رہے ہیں، مہنگائی میں مزید کمی معاشی پالیسیوں، اقدامات کے درست سمت میں ہونے کی سند ہے، حکومت مہنگائی میں مزید کمی کےلیے انتھک محنت کر رہی ہے۔