کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی۔کوچ مالکان نے اپنی کوچز ایئر پورٹ پر کھڑی کر دیں۔اس حوالے سے کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور بے امنی کے باعث کوچ سروس معطل کی ہے، شیرانی میں کوچ کو جلا گیا، حکومت معاوضہ ادا کرے اور مطالبات تسلیم کرے۔
دنیا بھر میں یوایس ایڈ کے10ہزار سےزائد افسر،اہلکارجبری برطرف
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔