کراچی:

پاکستان کسٹمز نے پنکھوں کی آڑ میں چھوٹا اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

کسٹمز ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے عمان جانے والے سیلنگ فین کے کنسائنمنٹ میں اسلحہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر برآمدکنندہ کمپنی میسرز فیٹ انٹرپرائزز کلیئرنگ ایجنٹ برسکن انٹرپرائزز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

حکام کے مطابق مذکورہ برآمدکنندہ کمپنی کی جانب سے سیلنگ فین کا ایک کنسائمنٹ عمان کے لیے بھیجا جارہا تھا جس کے لیے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز برسکن انٹرپرائزز نے گڈز ڈیکلریشن داخل کرائی تھی اور گڈز ڈیکلریشن میں 2060یونٹ سیلنگ فین سلالہ عمان بھیجنے کے لیے ظاہر کیے گئے تھے۔

محکمہ کسٹمز کی جانب سے درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق کیو آئی سی ٹی، پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ کراچی میں تعینات ایگزامنیشن آفیسر نے کنٹینر کو جانچ پڑتال اور معائنہ کے لیے کھول کر سارا سامان باہر نکالا اور بعدازاں کسٹمز کے عملے نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ طور پر کنسائمنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے غیر قانونی مادوں کی تلاش کے لیے کھیپ کو روک لیا۔  کنسائنمنٹ سے اگرچہ منشیات برآمد نہیں ہوئی لیکن اس مشترکہ معائنے کے نتیجے میں 30بور اور 9ایم ایم کے 1464 پستول برآمد ہوئے، جنہیں پنکھوں کی پیکنگ کے اندر انتہائی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا جب کہ پلاسٹک بیس/کیسنگ کو ہتھوڑے سے توڑ کر انہیں مضبوطی سے سیل کیا گیا تھا۔ 

اسلحہ اسمگل کرنے کی نشاندہی اور برآمدگی کے بعد کسٹم ایکٹ مجریہ 1969ء  کی دفعہ 168 کے تحت سامان ضبط کرلیا گیا جب کہ متعلقہ برآمد کنندہ اور کلیئرنگ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ 

مذکورہ حقائق اور ریکارڈ میں دستیاب معلومات کے تناظر میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ برآمد کنندہ میسرز روزینہ عبداللہ نے کلیئرنگ ایجنٹ سے باہمی ملی بھگت کے ساتھ مل کر جان بوجھ کر اسلحہ چھپا رکھا تھا۔ چھت کے پنکھے کے پلاسٹک میں پستول اور اسلحہ رکھ کر کسٹمز حکام کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی، جسے پاکستان کسٹمز نے برآمدی کارگو پر سخت نگرانی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلیئرنگ ایجنٹ کے لیے

پڑھیں:

نجی کمپنی کا عملہ مبینہ طور پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث

لاہور:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز فراہم کرنے والی کمپنی جیری دناتا کا عملہ ہی مبینہ طو پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث نکلا، سعودی عرب کے بعد لندن جانے والے مسافر کے بیگ  میں منشیات رکھ دی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پتا لگایا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر 2024 کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا برطانوی شہری عمیر سعودی ایئر کی پرواز سے لاہور سے ریاض اور وہاں  سے لندن ایئرپورٹ پہنچا تو اس کا اصل بیگ نہ ملا، بعد ازاں لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز نے مسافر عمیر کے نام سے منسوب جعلی ٹیگ والے بیگ سے پانچ کلو منشیات برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

مسافرعمیر نے لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز کی انکوائری میں منشیات سے بھرے بیگ سے لاتعلقی کا اظہار کیا جس پر لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز نے مسافر عمیر کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔

مسافر عمیر کے وکیل کی درخواست پر جیری دناتا نے بیگ ہینڈلنگ فوٹیج کا معائنہ کیا، فوٹیج میں واضح دیکھا گیا کہ مسافر عمیر کا بیگ جیری دناتا کے عملے نے تبدیل کر کے منشیات سے بھرا بیگ ٹیگ تبدیل کر کے  بیرون ملک بھیجا، مسافر عمیر کے بے قصور ثابت ہونے پر لندن کی عدالت نے ضمانت قبول کر لی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق عمیر آئندہ چند روز میں پاکستان آ کر جیری دناتا  کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا، اس سے قبل بھی جیری دناتا کے عملے نے جدہ جانے والے چار مسافروں کے بیگ تبدیل کر کے منشیات سعودیہ پہنچائی تھی، سعودی حکام نے جدہ منشیات کیس میں چار پاکستانیوں کے سر قلم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی حکام کو معاملے سے آگاہ کیا اور بے گناہ  پاکستانیوں کے سر قلم ہونے سے انہیں بچایا، جدہ اور ریاض منشیات کیس میں ملوث جیری دناتا کے عملے کو متعلقہ اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 

 

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ موٹروے پر اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چار ملزمان گرفتار
  • کسٹم حکام ‘اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • جناح ائر پورٹ: موبائل اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آرمی چیف کو خط لکھنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کی ایک اور ڈرامے کی کوشش ناکام
  • راولپنڈی: ریلویز پولیس نے جنگلی چیتے کی کھال اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
  • نجی کمپنی کا عملہ مبینہ طور پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث
  • قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • گھوٹکی : ڈاکوئوں کی مال بردار کنٹینر اغوا کرنے کی کوشش ناکام
  • راولپنڈی میں چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار