میرا بس چلے تو سری نگر جاکر کرکٹ لیگ کرا دوں، شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔
سابق اسٹار کرکٹر نے مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میںچ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ ڈپلومیسی پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دباؤ، آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نکال دیا
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی وجہ سے جو تعلقات قائم کیے جاسکتے ہیں اس کا کوئی نرم البدل نہیں، ہم نے ماضی میں بھی کرکٹ کے ذریعے اپنے تعلقات کو بہتر کیا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ اگر کسی کام کی نیت ہی نہ ہو تو وہ کام ہو ہی نہیں سکتا، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں بھارت جا کر کرکٹ کھیلی ہے، لیکن جس جواب کی ہمیں امید تھی، وہ بھارت سے نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر سپریم لیگ کا آغاز، شاہد خان آفریدی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر
شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی وجہ سے رسپانس نہیں ملا، میرا بس چلے تو میں سری نگر میں جا کر کرکٹ لیگ کروا دوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل) میں سری نگر کے نام سے ٹیم ہوگی تو بطور مینٹور یا کوچ یا بطور کرکٹر ٹیم کو لیڈ کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بی جے پی پاکستان پہنچ گئے سابق کپتان سری نگر شاہد آفریدی کرکٹ ڈپلومیسی کرکٹر کشمیر سپریم لیگ مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بی جے پی پاکستان پہنچ گئے سابق کپتان شاہد ا فریدی کرکٹر کشمیر سپریم لیگ یوم یکجہتی کشمیر کہا کہ
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مطالبے پر آزاد جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکمشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کو اس سلسلے میں کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔اوور سیز پاکستانیوں کے پرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس منصوبے کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اہل کنسلٹنٹس طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹینڈر کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
دریں اثناء اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن آج اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اس کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قومی معیشت میں شراکت کو تسلیم کرنا ہے۔حکومت نے کنونشن میں شرکت کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو ریاستی مہمانوں کا درجہ دے دیا ہے۔اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ حکومتی نمائندے اور قومی ادارے ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہوں گے۔اس کی سہولت کے لیے مختلف سرکاری محکموں کے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ایک ہی جگہ پر معلومات، رہنمائی اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آراء اور تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری نے پاکستان کی معیشت میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔