امریکی شہری کو کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں 475 سال عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں امریکی شہری کو 475 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ونسنٹ لیمارک نامی امریکی شہری کو غیر قانونی کتوں کی لڑائی کے لیے 100 سے زائد کتوں کو پالنے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے 93 سنگین مقدمات اور جانوروں پر ظلم کے 10 الزامات ثابت ہونے کے بعد 475 سال قید کی سزا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 57 سالہ ونسنٹ لیمارک کو ہر کتے کی لڑائی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جانوروں پر ظلم کے ہر الزام کے لیے 1 سال اضافی سزا کی گئی۔
ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے الزامات کی بنیاد پر دی جانے والی سزا اب تک کسی بھی شخص کو دی جانے والی سب سے طویل قید قرار دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال قید کی سزا ونسنٹ لیمارک کی لڑائی کے
پڑھیں:
سندھ: عدالت کا گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہارِ برہمی
سندھ ہائیکورٹ — فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ میں میر پور بٹھورو سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 2 دفعہ تھانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
عدالت نے شہری کی گمشدگی کامقدمہ درج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 2 مرتبہ مقدمہ درج کروانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی...
عدالت نے ایس ایچ او سے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟
ایس ایچ او میر پور بٹھورو نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس مقدمہ درج کرانے کوئی نہیں آیا، جس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سوال کیا کہ کیا درخواست گزار جھوٹ بول رہے ہیں؟
عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو فوری طور پر ساتھ لے جائیں، درخواست گزار کی مرضی کے مطابق شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کریں اور کاپی عدالت میں جمع کرائیں۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔