پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پرپابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پرپابندی عائد کردی گئی۔محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر پیغام میں کہناتھاکہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے، چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہو، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خوراک کی نالی، خون و چھاتی کے کینسر میں اضافہ
ادارہ برائے علاج کینسر (سینار) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ خوش نصیب کا کہنا ہے کہ کینسر میں اضافے کی اہم وجوہات میں لاعلمی، غیر صحت مند خوراک اور طرزِ زندگی کا کردار شامل ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ برائے علاج کینسر (سینار) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ خوش نصیب نے بتایا کہ کینسر کے سب سے زیادہ کیسز خوراک کی نالی، خون اور چھاتی میں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس بلوچستان سے 10 ہزار سے زائد نئے کینسر کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے مجموعی طورپر کینسر کے 20 ہزار سے زائد مریض علاج کے لیے سینار آئے ، کینسر میں اضافے کی اہم وجوہات میں لاعلمی، غیر صحت مند خوراک اور طرزِ زندگی کا کردار شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بر وقت تشخیص اور علاج سے ہر طرح کے کینسر کا علاج ممکن ہے۔