چین کرغزستان تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کے ساتھ بات چیت کی۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کرغزستان تعلقات نئے دور میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔ فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے ثمرات سامنے آئے ہیں۔ چین کرغزستان کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور چین کرغزستان کے ساتھ ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کرغزستان کی مزید اعلیٰ معیار کی اشیاء درآمد کرنے کا خواہاں ہے اور کرغزستان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی حمایت کرتا ہے۔ چین چین اور وسطی ایشیا کے درمیان تعاون میکانزم کو آگے بڑھانے ، شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط بنانے اور اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ جاپاروف نے صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کے لئے چینی نئے سال کی نیک تمناوں کا اظہار کیا اور چین میں منعقد ہونے والے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کرغزستان کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے۔ کرغزستان تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ کرغزستان کرغزستان چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی تعمیر، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر نیز صنعت، سرمایہ کاری، تجارت، نقل و حمل، ای کامرس اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے.

کرغزستان شنگھائی تعاون تنظیم اور چین وسطی ایشیا میکانزم کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کی منصوبہ بندی، سفارتکاری، معیشت ، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کرغزستان

پڑھیں:

صدرزرداری کل سےچین کا سرکاری دورہ کرینگے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کل سے 8 فروری 2025 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے ، صدر مملکت چینی ہم منصب شی چن پنگ کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔
  صدر بیجنگ میں بشمول صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، خاص طور پر اقتصادی و تجارتی تعاون، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون ما معاملہ زیر غور آئے گا۔
  چین پاکستان اقتصادی راہداری اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی،عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر صدر ہربن نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو اجاگر کرتا ہے، صدر کا دورہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔    

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کرنے کا فیصلہ
  • ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
  • پاکستان اور جاپان کے تعلقات کی تاریخی حیثیت ہے، چیئرمین سینیٹ
  • ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو پاکستان آئینگے
  • زرداری ‘صدر شی کی دعوت پر آج سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے 
  • پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا متمنی ہے‘گیلانی
  • صدرزرداری کل سےچین کا سرکاری دورہ کرینگے
  • نیاامریکی عہد اورعالمی دراڑیں،ٹرمپ کی پالیسیاں اور اثرات
  • سعودی عرب یا قطر، اسرائیل کے ساتھ پہلے کون تعلقات بحال کرے گا؟