پشاور:

پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی

اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے  میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پولیو پولیو ٹیم

پڑھیں:

لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی


لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار میں بھی سوار تھے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں آج صبح وکیل کو قتل کیا گیا، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نوید کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار  میں بھی سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد رائیونڈ روڑ پر فرار ہوئے، سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد پکڑ  لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم پر تیسرا حملہ،جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار
  • سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی
  • لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • خیبر، پولیو ڈیوٹی کیلئے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • خیبر: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
  • خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • خیبر: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید