وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرآزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے ۔
(جاری ہے)
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔
این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق
پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔
فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔
سکوک فریم ورک ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مدد دے گا۔ کابینہ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان