نواز شریف کا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان ایک بین الاقوامی شناخت رکھنے والی محترم شخصیت تھے، جو پاکستان کے حقیقی دوست اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ذاتی نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغاخان نے تعلیم، صحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نواز شریف نے پرنس کریم آغاخان کے اہلِ خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم کا نیا کارنامہ سامنے آگیا
کلیم اختر: ایف بی آرمیں رجسٹرڈ افراد کی ڈی رجسٹریشن کیلئے کوئی جامہ پالیسی نہ ہونے کا انکشاف، ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم میں 1لاکھ تک انتقال کرنیوالے افراد تاحال رجسٹرڈ ہیں۔
انتقال کرنیوالوں کی بروقت ڈی رجسٹریشن نا ہونے سے جرمانوں کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، افسران کی جانب سے ریٹرن جمع نا ہونے پربھاری جرمانے بھی عائد کیے جانے لگے۔
وارثان کے علم میں نہ ہونے کے باعث عائد جرمانوں کا تناسب بھی دگنا ہونے لگا، انتقال کر نیوالوں پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے وارثان کے علم میں لانا ضروری ہے۔
محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا
اعلی ٰحکام کی عدم توجہی سے مسئلہ مزید سنگین اور سسٹم پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے،متعقلہ زونل کمشنر کے پاس ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ دیکھ کر ڈی رجسٹرڈ کرنے کا اختیار ہے، درخواست گزاروں کی درخواست پر وفاقی ٹیکس محتسب متعدد کیسز حل کر چکاہے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کے بچوں کے علم میں لائے بغیر عائد کیا گیا جرمانہ ادا کرنا ممکن نہیں ۔