نواز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
محمد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی مثبت کارکردگی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، وہاں استحکام آنا ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔
نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق میں بھرپور کام کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہے۔ مریم نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور جو نیک نیتی اور محنت سے عوام کی خدمت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس کا ہاتھ پکڑتا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے ارکان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے لیے شاندار پروگرامز متعارف کرائے ہیں، جن سے عوام خوش ہیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔ ارکان نے کہا کہ “میاں صاحب، آپ مریم نواز جیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخر کریں کم ہے۔”
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں جاری مختلف عوامی منصوبوں کو عوام کی خدمت کا نشان قرار دیا، جن میں ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف کی بیٹی اور وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی خدمت کی روایت کی امین ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہماری کامیابی کی کلید ہے، اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے آگے بڑھا رہے ہیں۔”
اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم سےخورشید شاہ سمیت اہم پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔
ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی اور ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔