Express News:
2025-04-15@06:34:29 GMT

ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

ممبئی کی عدالت نے اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہتک عزت کے مقدمے میں حاضری یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں۔

 تاہم جاوید اختر کے وکیل جے کے بھاردواج نے درخواست دائر کی کہ کنگنا کو بار بار غیر حاضر رہنے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔ ان کے مطابق اداکارہ تقریباً 40 مواقع پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت نے کنگنا کے وکیل کو درخواست پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی اور ان کے اعتراض کے باوجود انہیں حاضری کے لیے آخری موقع دیا ہے تاہم اس مرتبہ پیش نہ ہونے پر اداکارہ کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تنازع 2016 میں اس وقت شروع ہوا جب جاوید اختر نے کنگنا رناوت کو اپنے گھر بلا کر اداکار ہریتھک روشن سے معافی مانگنے کے لیے کہا۔ 2020 میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کنگنا نے اس ملاقات کا ذکر کیا، جس پر اختر نے انہیں بدنام کرنے کا الزام لگا کر ان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کی۔

دسمبر 2024 میں دونوں فریقین نے ثالثی پر اتفاق کیا تھا، تاہم یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہو سکا ہے اور کارروائی جاری ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی

سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی اور اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن نے ائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کردں، اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت  کے مطابق ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن  نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ائیرلائنز بورڈنگ نہ دیں۔

سعودی ایوی ایشن  نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • عافیہ صدیقی کے امریکہ میں موجود وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، وائٹ ہاوس نے رپورٹ جاری کردی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری
  • آزادی مارچ کیسز، زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع