پاکستان اور چین کا انٹیلی جنس شئیرنگ مزید بہتر کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے پولیس کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے۔
ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی گئی اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مٹینگ پر اطمینان کا اظہار کیا، وفاقی وزیرداخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انسداد منشیات سمگلنگ: محسن نقوی کا ایئرپورٹس پر چیکنگ مزید سخت کرنے کا حکم
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایئر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید، ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈیئر سکندر حیات، ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈیئر عمران اور ڈائریکٹر انٹیلیجنس کرنل کامران نے اجلاس میں شرکت کی۔
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے، انہوں نے منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایئر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے ،منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔
7 فروری تک والٹن روڈ کی تکمیل،وزیراعلی نے ڈیڈلائن دیدی
محسن نقوی نے سعودی عرب سے پاکستانی خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اے این ایف کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔