واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت نے شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے کا جو حیران کن اعلان کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کے بعد انتھونی البانی کا یہ بیان سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

البانی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایاکہآسٹریلیا کی پوزیشن وہی ہے جو آج صبح تھی اور جو گذشتہ سال تھی۔

آسٹریلوی حکومت دو طرفہ بنیادوں پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔"ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت وہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں آباد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہامریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے ساتھ بھی کام کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کالعدم جماعت نئے نام سے میدان میں آ گئی، 22فروری کو ملتان میں دفاع صحابہ حقوق اہلسنت کانفرنس کا اعلان 

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی علماء کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں عظیم الشان دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں اہل سنت کے نامور علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی، مذہبی، سماجی اکابرین سمیت وکلا، طلبہ، قرا، شعرا کرام خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت نئے نام سے سامنے آگئ، کالعدم جماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اب سنی علماء کونسل کی قیادت کریں گے، گزشتہ روز اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرنا تھا کہ لیکن ناگزیر وجوہات کے باعث وہ خطاب نہ کرسکے، جس کے بعد سنی علماء کونسل کی مقامی قیادت نے پریس کانفرنس کی، آج پانچ فروری کو سنی علما کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں ملتان و گردونواح سے ذمہ داران و کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے، جبکہ 22 فروری کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں عظیم الشان دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں اہل سنت کے نامور علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی، مذہبی، سماجی اکابرین سمیت وکلا، طلبہ، قرا، شعرا کرام خطاب کریں گے اور یہ کانفرنس حقوق اہل سنت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں سنی علماء کونسل کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنی علما کونسل دفاع صحابہ اور حقوق اہل سنت کے سلسلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا
  • ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے عزائم کا سن کر دھچکا لگا؛ آسٹریلیا
  • وزیراعظم کا دورۂ آزاد کشمیر؛ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات
  • ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے پر حماس کا ردعمل آگیا
  • بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ
  • کالعدم جماعت نئے نام سے میدان میں آ گئی، 22فروری کو ملتان میں دفاع صحابہ حقوق اہلسنت کانفرنس کا اعلان 
  • پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف
  • بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، آرمی چیف
  • فلسطین اور کشمیر کیلئے ٹرمپ کیساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، مشاہد حسین