وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر پر مظفرآباد پہنچ گئے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیےجموں و کشمیر کے تنازعے کا حلٖ ضروری ہے ، نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مُسلسل یہ موقف رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیےجموں و کشمیر کے تنازعے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل ضروری ہے۔ بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں کا احترام کرنا چاہیے جو اس نے 77 سال پہلے کیے تھے ، جموں و کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، پاکستان اپنی طرف سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لیے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہر سال یوم یکجہتی کشمیر ،کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں یہ بات کہی گئی ہے کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہار اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں میں بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کو دبانے کی مسلسل کوششیں کیں، 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں سمیت بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہندوستان اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر اپنا تسلط مزید مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم ملکی قانون سازی و عدالتی فیصلوں یا انتظامی اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو مجروح نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان نے اپنے زیر تسلط جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول بنا رکھا ہے، سیاسی قیدیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اختلاف کرنے والوں کی جائیدادوں کو سزا کے طور پر ضبط کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے محافظوں کو آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ، اس پس منظر میں بھارت کوٍ جموں و کشمیر تک غیر محدود رسائی کی اجازت دینی چاہیے تاکہ وہاں کی صورتحال بارے براہ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔\932

متعلقہ مضامین

  • جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیےجموں و کشمیر کے تنازعے کا حلٖ ضروری ہے ، نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار
  • جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
  • جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کا دورہ، حریت قیادت سے ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
  • یوم یکجہتی کشمیر ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
  • وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے دستے کی سلامی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے: صدر اور وزیراعظم