مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
عطاء اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیری عوام اپنے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیری حقِ آزادی کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد میں مصروف ہیں: احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنےحقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال، تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں، وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں،ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خودارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و جبر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں،ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام ان عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیری عوام 75 سال سے وحشیانہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف دیتے آ رہے ہیں، ان کا صبر، حوصلہ اور استقلال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک وہ بھارتی ظلم و ستم کا شکار رہیں گے پاکستان کبھی خاموش نہیں بیٹھے گا اور نہ ہی اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار ہو گا، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی محاذ پر جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا