Daily Pakistan:
2025-04-15@06:44:29 GMT

پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے تک سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے تک سستا ہوگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستانی حاجیوں کیلئے حج اخراجات میں 50 ہزار روپے تک کمی ہوگئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لانگ پیکیج میں تیسری قسط کے 4 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25 ہزار کی کمی کے ساتھ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج کے 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہوگی۔تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے، ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج‘ پر مل جائے گی۔

سوناکشی سنہا نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا، اداکارہ کو کتنے فیصد منافع ہوا؟

بیان کے مطابق سال 2024 کے حجاج کرام کو پونے 5 ارب روپے سے زائد رقم واپس کی جارہی ہے، رقوم کی واپسی کی سات مختلف کیٹگریاں ہیں، رقم میں فرق کی وجہ منیٰ زون، مکہ رہائش، مکتب سی میں اخراجات کی کمی ہے، نیز قربانی ریفنڈ اور فضائی کرایوں میں بچت کا فائدہ بھی حجاج کرام کو دیا جارہا ہے۔

سال 2024 کے 14 فیصد (9588) حجاج کرام کو 20 ہزار روپے بینک اکاونٹس میں منتقل کئے جارہے ہیں، پانچ فیصد (3358) حجاج کرام کو 35 ہزار روپے دیئے جائیں گے، 19 فیصد (12981) حجاج کرام کو 50 ہزار روپے، 23 فیصد (16037) حجاج کرام کو 75 ہزار روپے، 26 فیصد (17828) حجاج کرام کو 90 ہزار روپے،  10 فیصد (6784) حجاج کرام کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے، جبکہ 3 فیصد (2228) حجاج کرام کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے متعلقہ بینک برانچ کے ذریعے واپس ملیں گے۔وزارت مذہبی امور نامزد بینکوں میں جلد ہی حاجیوں کی اضافی رقم کی منتقلی شروع کردے گی۔

فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حجاج کرام کو ہزار روپے کے مطابق

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔

پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10، اسپن باؤلر عثمان طارق کوبڑاجھٹکا لگ گیا

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا
  • سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے
  • روڈ ٹو مکہ، 90 ہزار پاکستانی حج سفر کریں گے