راہول ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ؛ جھگڑے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سابق بھارتی ہیڈکوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی گاڑی کی آٹو رکشہ سے تصادم ہوا ہے، جس کے بعد کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں راہول ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔
آٹو ڈرائیور نے مبینہ طور پر پیچھے سے گاڑی کو ٹکر ماری، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا نہیں۔
گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد سابق بھارتی ہیڈکوچ غصے میں نظر آئے، یہ واقعہ شام 6:30 بجے کے قریب پیش آیا تھا تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
دکن ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈریوڈ نے جائے وقوعہ سے نکلنے سے پہلے آٹو ڈرائیور کا فون نمبر اور آٹو کا رجسٹریشن نمبر لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گاڑی کو
پڑھیں:
ویرات کوہلی کی گرس گیل کے اسٹائل سے ڈانس کرنے کی ویڈیو پھر سے وائرل
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔
ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔
میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 2013 میں گنگنم اسٹائل ڈانس دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہا تھا۔ برمنگھم میں تماشائی ویرات کو نئے روپ میں دیکھ کر حیران ہوئے تھے اور مداحوں نے اُن کے ڈانس کا موازنہ کرس گیل سے کیا تھا۔
ویرات کوہلی فروری 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلیے بھی تیار ہیں اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ اس ایونٹ میں بھی شاندار بلے بازی کریں گے۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔