محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
قیصرکھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈاکٹر محمد صدیق گل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر تعینات، طاہر مجید ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان،وجاہت علی خان سپرنٹنڈنٹ جیل انسپکٹریٹ آف پریژن پنجاب لاہور،وجاہت علی خان کو سپرنٹنڈنٹ سب جیل پنڈی بھٹیاں کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔
جاوید اقبال ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریژن ساہیوال،محمد جعفر سید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل جھنگ،آصف مرتضیٰ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ تعینات کیا گیا۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں: ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں۔
لاہور میں میڈیا ہال کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں صحافیوں اور میڈیا کا بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی جمہوریت کی علمبردار ہے، اسمبلی صحافیوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
سیاست اور جرائم میں فرق کرنا چاہیے: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور جرائم میں فرق کرنا چاہیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی او آئی سی سمٹ کی میزبانی کر چکی ہے، اسمبلی اب جنوب مشرقی ایشیاء کی ریجینل سی پی اے کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کا گریبان کھینچنے کے بجائے عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے، مقبولیت کی اہمیت ضرور ہے لیکن ہمیں اپنی ذمے داری بھی نبھانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پی اے کانفرنس میں خطے کے مسائل پر بات کرنے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے عفریت سے جان چھوٹ جائے۔
ملک محمد احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر آئیں اور تجارت شروع ہو۔