مومن ثاقب نے کنگز کالج لندن سے گریجویشن مکمل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ایک وائرل ویڈیو کے سبب شہرت حاصل کرنے والے نوجوان اداکار مومن ثاقب نے ایم ایس سی میں ڈگری حاصل کرلی۔
اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ انہوں نے کنگز کالج لندن سے’ گلوبل لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ‘ میں گریجویشن مکمل کرلی ہے۔
مومن ثاقب نے سوشل میڈیا گریجویشن گاؤن پہنے اور ہاتھ میں ڈگری تھامے تصویریں شیئر کی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)
ان میں سے ایک تصویر میں اداکار کو اپنے خاندان کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مومن ثاقب نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ یہ ڈگری مکمل طور پر اسکالرشپ پر حاصل کی ہے، میرے گروپ کے صرف دو طالب علموں کو یہ اسکالرشپ دی گئی تھی جن میں سے وہ اس سال کے واحد ایوارڈ یافتہ ایشیائی طالبِ علم ہیں۔
مومن ثاقب نے اپنی اس کامیابی پر اپنے پروفیسرز، ساتھیوں، سرپرستوں، خاندان، دوستوں اور آن لائن فالوورز کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کبریٰ خان اورگوہر رشید کی شادی تقریبات کا آغاز ،تصاویر وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، تقریبات کے آغاز پر انکی تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھن جائیں گے،انکی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ڈھولکی نائٹ سے ہوا، کبریٰ اور گوہر کا نکاح سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوگا لیکن ڈھولکی سمیت دیگر فنکشن پاکستان میں منعقد ہونگے۔کبریٰ خان اور گوہر کی شادی کی تقریبات میں پاکستانی فنکار بھرپور شرکت کرینگے،اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھولکی نائٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دُلہن دُلہا سمیت مہمان خوب ہلا گلا کررہے ہیں۔تقریب کی مناسبت سے دُلہن کبریٰ خان نے اوردُلہے گوہر رشید نے ملبوسات زیب تن کیے ہیں، گوہر رشید نے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا،پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکار جوڑی کے مداح انکی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔