عمران خان نے اپنے خط میں ادارے کواون کیا ہے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خط میں ادارے کواون کیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو چھ نکات پرمشتمل خط لکھا،عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، پاکستان میں سٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنے کنسرن کا اظہارکیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا جواب غلط اورٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔ اگرخط نہیں ملا تومل جائےگا۔ بانی پی ٹی آئی نے خط میں ادارے کواون کیا ہے۔عمران خان نےخط میں کچھ نہیں مانگا۔انہوں نے کہا کہ خط لکھنا بانی پی ٹی آئی کا ذاتی فیصلہ ہے ۔ان کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔(جاری ہے)
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے چھ نکات پرمشتمل خط لکھا ہے۔عمران خان نے کہا یہ ملک اورفوج بھی میری ہے۔
نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملاتھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط موصول ہونے کی تردیدکردی تھی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی سٹبلشمنٹ کو ایسے کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔سیکور ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی تھی۔سٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی تھی کہ پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سزا یافتہ مجرم کی جانب سے کوئی خط نہیں ملاتھا اور نہ ہی ایسے کسی خط کو پڑھنے کی خواہش تھی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس خط کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہواتھا۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ایک خط لکھا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیاتھا۔ خط میں لکھا گیا تھا کہ سٹیبلشمنٹ انکے ساتھ کھڑی ہوئی تھی جو دو دفعہ کے این ار او زیادہ تھے جس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ خط میں فوج اور عوام میں خلیج کی 6 نکات کی صورت میں نشاندہی کی گئی تھی۔وکیل فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ فوج ہماری تھی ۔فوج قوم کیلئے قربانیاں دے رہی تھی۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ عوام فوج کے پیچھے کھڑے ہونے سے جیتی جا سکتی تھی۔خلیج عوام اور فوج کے درمیان پیدا کر دی گئی جس سے دوری کا تاثر آتاتھا۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے خط میں خلیج پیدا کرنے کی وجوہات پر 6 نکات پیش کئے تھے۔ملک کے سب سے مضبوط دفاتر کی توجہ مبذول کرائی کہ پالیسیز میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت تھی۔خط میں کہا گیا تھا کہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔ ہمارے فوجی پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے تھے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ضروری تھا کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امر ہے کہ سٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی تھی۔ اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت تھی تاکہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور فوج کی بدنامی کو کم کیا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تھا کہ بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی نے نے اپنے خط میں کہنا تھا کہ ٹی ذرائع کا کی جانب سے آرمی چیف کا کہنا خط لکھا فوج کے کیا ہے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔
دونوں سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے 6 وکیل آج اڈیالہ جیل جائیں گے۔
فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر کے نام شامل ہیں۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا، ظہیر عباس چوہدری بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔
بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔
بشریٰ بی بی کی بیٹیاں اور دیگر فیملی کے افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی بھی بانئ پی ٹی آئی سے آج ملاقات متوقع ہے۔