رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔

سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمٰن خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

بیرسٹر سیف نے افغان قیادت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے پی کی جانب سے دیا گیا خصوصی خیر سگالی پیغام افغان وفد کو دیا۔

TTP اور حافظ گل بہادر گروپ میں صلح کیلئے تیار ہوں‘ بیرسٹر سیف

پشاوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی.

..

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان افغانستان دو طرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علماء کا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب افغان سفیر نے بیرسٹر سیف سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام کے مفاد میں ہے، پاک افغان تعلقات کی بہتری کے لیے آپ کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف سیف نے

پڑھیں:

افغان صوبے بادغیس کے نائب گورنر کا بیٹا بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلا

افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کےصوبے بادغیس کےنائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے4 اورایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بادغیس کے گورنر کے ہلاک کئے جانے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی، افغان حکام اب بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں، پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو لاش وصولی کا کہا ہے لیکن افغان سائیڈ سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بدرالدین اس سے پہلے افغان طالبان کے تربیتی مرکز میں تربیت حاصل کرتا تھااور بعد میں فتنہ الخوراج کاحصہ بنا، بدر الدین افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی نئی لہر میں ایک اہم کردار کے طور پر براہ راست ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی قیادت اب بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں بشمول فتنہ الخوارج کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، شواہد موجود ہیں کہ افغان طالبان فتنہ الخوراج کو دفاعی ، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا افغان قیادت کیلیے خصوصی پیغام قائم مقام سفیر کے حوالے
  • عمران خان کا افغان قیادت کیلیے خصوصی پیغام قائم مقام سفیر کے حوالے؛ ویڈیو
  • ایران اور پاکستان فطری اتحادی
  • افغانستان  : صوبے بادغیس  کے نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث
  • افغان حکومت اور فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا ۔۔۔,ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آ گئے
  • افغان نائب گورنر کا بیٹا بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلا
  • افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش
  • افغان صوبے بادغیس کے نائب گورنر کا بیٹا بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلا
  • افغان حکومت، فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش، ناقابل تردید شواہد منظر عام پر