Express News:
2025-02-05@08:59:20 GMT

پی ایس ایل10؛ نئے لوگو کی رونمائی کردی گئی، خاص کیا تھا؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے لوگو کی رونمائی کردی گئی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلا ایڈیشن 10 سال مکمل کرے گا جو ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔

پی ایس ایل کے نئے لوگو ایک نمایاں عنصر لوگو کا 6 بولڈ لائنز جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، فرنچائزز کی نمائندگی کی عکاس ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور؛ 18 سال بعد ویران اسٹیڈیم پھر آباد ہونے کو تیار

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، جو قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے، مگر کہاں سے؟

ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔

https://www.

facebook.com/reel/1142008467306655

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے

پڑھیں:

عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو کھلا خط لکھ کر پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے.

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عمران خان کا آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم کھلا خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم کے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟
  • ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری
  • کثیرالقومی بحری مشق امن کا نواں ایڈیشن 7 سے 11 فروری ہوگا
  • کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا
  • پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 10 کے لوگو کی رونمائی کردی
  • چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کب؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی
  • عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی
  • ایران کے نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟