پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ”یوم یکجہتی کشمیر“ حسب روایت جوش و خروش سے منانے پر مملکت خداداد پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر پاکستان کا پرچم بھی لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔ سری نگر میں مبصرین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے، پاکستان کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا حق،  حق خوداردیت ملے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کا رہا ہے

پڑھیں:

انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ‘خواجہ سلمان رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی سرکار کے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔

آج پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سرکار کے ہاتھ نہتے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت واپس دلوا کر ہی دم لیں گے۔انشاء اللہ ایک دن مضبوضہ کشمیر میں ظلم کی زنجیریں ٹوٹ کر آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونے تک ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ‘خواجہ سلمان رفیق
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے
  • مقبوضہ کشمیر؛ سری نگر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم کے پوسٹر لگ گئے
  • پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، حافظ نعیم
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر کے پوسٹر وہاں لگ گئے جہاں توقع نہ تھی
  • پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر
  • 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن
  • کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے: طارق فضل چودھری