ہر پارٹی میں آستین کے سانپ ہوتے ہیں، مگر پی ٹی آئی میں زیادہ ہیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آستین کے سانپ ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں مگر ہماری پارٹی میں زیادہ ہوگئے ہیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو خود کو پارٹی سے منسلک کرلیتا ہے اور پھر بیانات دیتا ہے یا ایسی کوئی حرکت کرتا ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے تو وہ آستین کا سانپ ہی کہلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور ویلنٹائن ڈے کیسے منائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی منشور کے برعکس پروپیگنڈا کررہے ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف جارہے ہیں، اسی لیے وہ آستین کے سانپ ہیں۔
مذاکرات سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کمیشن بنانے سے ڈر رہی ہے، جب یہ کمیشن بنا لیں گے تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے، اگر ہمارے لوگ قصوروار ہوئے تو تسلیم کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آستین کے سانپ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی حکومت مذاکرات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ستین کے سانپ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی حکومت مذاکرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور ستین کے سانپ نے کہا ا ستین
پڑھیں:
اداکارہ نادیہ حسین ایف آئی اے میں پیش، بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے دفتر میں بجلی چلی گئی، ذرائع
معروف اداکارہ نادیہ حسین فراڈ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی میں پیش ہوگئیں، نادیہ حسین کا بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بجلی چلی گئی۔
ایف آئی اے نے آج نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں بینیفشری کے الزام میں طلب کیا تھا، ایف آئی اے کا الزام ہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار نادیہ حسین کے شوہر کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بیان ریکارڈ کروا دیا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے دو گھنٹے بیان ریکارڈ کیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پرنٹ آؤٹ پر اداکارہ نادیہ حسین کے دستخط لیے گئے۔
نادیہ حسین کا بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بجلی چلی گئی، بجلی فراہمی میں تعطل پر بیان لینے میں تاخیر ہوئی۔