اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
لزبن: اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوگیا، وہ 88 برس کے تھے۔
ایک اعلامیے کے مطابق، پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اسماعیلی کمیونٹی میں گہرے غم کا سامنا ہے۔ انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی رہنمائی اور فلاحی منصوبوں میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کے انتقال کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام کی نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔ ان کی رہنمائی اور فلاحی کاموں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام کی نامزدگی کے بارے میں مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کے
پڑھیں:
نواز شریف کا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان ایک بین الاقوامی شناخت رکھنے والی محترم شخصیت تھے، جو پاکستان کے حقیقی دوست اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ذاتی نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغاخان نے تعلیم، صحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نواز شریف نے پرنس کریم آغاخان کے اہلِ خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔