ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر” بھرپور انداز میں منائے گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے اور کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 5 فروری کو دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے اور اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک بار پھر کراچی سے خیبر تک یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے خصوصی پروگرامز ترتیب دے رکھے ہیں اور انشاء اللہ اظہار یکجہتی سے کنٹرول لائن کے اس پار بھرپور پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی حکومت اور عوام کو کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرا سکتی، پاکستان اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35اے کے خاتمے کے بعد بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب تیزی سے تبدیل کر رہا ہے اور اس مقصد کے لئے بھارت کی حکومت نے علاقے میں بھارتی قوانین بھی نافذ کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پریس ریلیز، جلسوں، سیمیناروں، تصویری نمائشوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں گے جن میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

حریت رہنما غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ 5فروری کو پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی واضح تھی کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے”۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کشمیر یوم یکجہتی کشمیر اظہار یکجہتی کشمیریوں کی کشمیری عوام اور کشمیری کے مطابق

پڑھیں:

کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں 3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔

بھارتی فوج کے مطابق جھڑپ بدھ کے روز کشتواڑ کے ایک دور دراز جنگل میں شروع ہوئی تھی، جو ہفتے تک جاری رہی۔

فوج کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ایک اور واقعے میں کنٹرول لائن کے قریب سندربنی سیکٹر میں جمعہ کی رات ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔

یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف مزاحمت بدستور جاری ہے، اور بھارت کی جانب سے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • ججز ٹرانسفر کیس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد، 3ججز کو نوٹس جاری کردیے
  • وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد
  • اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 
  • ترکیہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،ترک صدر
  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، حریت کانفرنس