آج بروز بدھ5فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ5فروری 2025محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے اور کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ہے، سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے، کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔موٹر ویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ ایم الیون ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟
کراچی میں اگلے دو دنوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے رمضان میں موسم کی صورتحال کی جانب بھی اشارہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے لیکن رمضان میں دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔
رمضان کا آخری عشرہ اور کراچی کا موسمچیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا
کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پیر کو سب سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمال سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں، نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔
دریں اثنا پشاور میں موسم ٹھنڈا، خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 260 تک پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: انسانیت کو جوہری ہتھیاروں سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت سے خطرہ ہے، اقوام متحدہ
ادھر کوئٹہ اور قریبی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ شمالی بلوچستان کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایم ڈی نے کوئٹہ، زیارت اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں، ہلکی بارش اور برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی رمضان موسم کراچی سردی کراچی موسم محکمہ موسمیات