اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے،اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88 برس کے تھے۔

پرنس کریم آغا خان کی نمازہ جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پردنیا بھر میں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں۔ نئے پیشوا کے اعلان تک اسماعیلی کمیونٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر درود کی تسبیح جاری رہے گی۔

پرنس کریم آغا خان کو 11 جولائی1957 میں امام بنایا گیا تھا ۔اس وقت ان کی عمر 20 برس تھی۔ پرنس کریم کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان اسماعیلی تھے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی۔ وہ اس بات پر زور دیتے رہے تھے کہ اسلام ایک دوسرے سے ہمدردی، برداشت اور انسانی عظمت کا مذہب ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق شاہ کریم الحسینی المعروف پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اسماعیلی کمیونٹی میں گہرے غم کا سامنا ہے۔ انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی رہنمائی اور فلاحی منصوبوں میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کے انتقال کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام کی نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔ ان کی رہنمائی اور فلاحی کاموں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

پاکستان میں پرنس کریم آغا خان کو ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام کی نامزدگی کے بارے میں مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی، نئے امام کے انتخاب تک ویب سائٹ پر درود کی تسبیح جاری رہے گی۔

وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافےکی تیاریاں ،سرکلرجاری کرنے کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کے

پڑھیں:

حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے

حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہوا، 6 بچوں کی طبیعت خراب ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں متاثرہ بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نہ ایم ایس ہے اور نہ ہی علاج معالجہ کی سہولتیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی
  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلیے 178 پاکستانی زائرین بھارت پہنچ گئے
  • پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
  • حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 
  • امام جعفر صادق (ع) کی حیات طیبہ عالم بشریت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اوورسیز کنونشن کا شاندار آغاز: دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت، ہزاروں محروم