قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اور تم میں سے جو اللہ اور اْس کے رسولؐ کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا اجر دیں گے اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے۔ نبیؐ کی بیویو، تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مْبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے، بلکہ صاف سیدھی بات کرو۔ اپنے گھروں میں ٹِک کر رہو اور سابق دور جاہلیت کی سی سج دھج نہ دکھاتی پھرو نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ اور اْس کے رسولؐ کی اطاعت کرو اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اہلِ بیتِ نبیؐ سے گندگی کو دور کرے اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے۔ (سورۃ الاحزاب:31تا33)
ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی۔مجھ سے ایک بہت بڑا گناہ سرزد ہو گیا ہے، کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے؟ فرمایا: کیا تمہاری ماں زندہ ہے؟، اس نے عرض کیا نہیں ! فرمایا: کیا تمہاری خالہ ہے؟ عرض کیا: جی ہاں !ارشاد فرمایا:’’تو جاؤ اور انکی خدمت کرو‘‘۔(جامع ترمذی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تہجد ضرور پڑھا کرو، یہ تم سے پہلے کے نیک لوگوں کا طریقہ رہاہے، اس سے تمہیں اپنے ربّ کا قرب حاصل ہو گا، گناہ معاف ہونگے اور گناہوں سے بچتے بھی رہو گے۔(مستدرک حاکم)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کلک کیساتھ منصوبوں کا دورہ
چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024ء اور 2025ء کی اسکیموں پر دورہ کر رہے ہیںکراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024 اور 2025 کی اسکیموں کا دورہ گلبرگ انتظامیہ نے یوسی چیئرمین اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے پیالہ سے شفیق موڑ تک اور یو بی ایل کمپلیکس سے کراچی اکیڈمی تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کلک کے وفد اور انجینیئر کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یو سی کے چیئرمین، ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ ایکسی این، بی این آر محمد سہیل خان ایک سی این، ایم این ای محمد یاور اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ یہ سڑکیں ایک وسیع علاقے کو مستفید کرتی ہیں کیفے پیالہ سے شفیق مور تک ملانے والی ایک اہم سڑک ہے جو کہ 2001 میں ہمارے سابقہ دور نظامت میں تعمیر کی گئی تھی اور ساتھ ہی یو بی ایل سے کراچی اکیڈمی تک تعمیر کی جانے والی سڑک سے بلاک 14، 15، 8، 2 اور عزیزآباد کی ایک بڑی آبادی مستفید ہوگی۔ بھرپور کوشش ہے کہ کراچی کی عوام کو سہولت دے دیں جو کہ ان کا حق ہے۔