ویب ڈیسک: کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جس مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہار تشکر کے پوسٹرز لگا دیئے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزادکشمیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔قرارداد میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی، قرارداد میں اقوام متحدہ سے کشمیری عوام کو ان کی حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!

خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سات دہائیوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کشمیری آج بھی جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں۔بھارت نے آزادی مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، حالیہ 34 برسوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے گئے، دوران حراست 7 ہزار 375 بے گناہ کشمیری لقمہ اجل بنے ہیں اور 1 لاکھ 7 ہزار 974 بچے شفقت پدری سے محروم ہوئے ہیں۔

کل مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

05 اگست 2019ء کو مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بھارت نے 966 کشمیری شہید کئے ہیں، 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے، جن میں 2 ہزار 455 شہریوں کو دوران حراست شہید بھی کر دیا گیا۔نا م نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت ریاستی دہشتگردی سے باز نہیں آرہا اور جنوری 2025 میں مزید 11 کشمیری شہید کئے گئے ہیں، گھر گھر محاصرے کے دوران جنوری کے مہینے میں ہی 37 بے گناہ شہریوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں۔

ڈمپل کوئین کا پورا کیک اکیلے کھانے کا 'صحیح طریقہ'!

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کشمیری عوام سے اظہار کے دوران کیا گیا

پڑھیں:

یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کے عوام کے تاثرات کیا ہیں؟

ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے، کشمیری عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں آخری خون کے قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری

انہوں نے دنیا بھر میں کشمیریوں سے گزارش کی ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے باہر نکلیں اور اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے، اس پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں، قائداعظم کا فرمان تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پاکستان نے ہمیشہ اپنی شہ رگ کا کا خیال رکھا۔

کشمیری قوم نے 19 جولائی 1947 کو یہ طے کر لیا تھا کہ ان کی منزل پاکستان ہے اور یوم یکجہتی کشمیر عالم اسلام کی جنگ ہے۔ ہماری پاک فوج زندہ باد اور کشمیری ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کے لیے لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں

ایک اور کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ تمام کشمیری بالخصوص پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں، ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ 5 فروری کو ہم بھرپور جوش و جذبے سے یوم یکجہتیِ کشمیر منائیں گے، 5 فروری کو پورا پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔

کشمیری عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے آخری قربانی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کرے گا اور اس دن عظیم ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 february 5 فروری Azad Kashmir Kashmir Kashmir Day occupied kashmir آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر یوم یکجہتی کشمیر

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے
  • یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے
  • ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،کشمیر پاکستان کی شبہ رگ ہے،حافظ نعیم الرحمن
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر کے پوسٹر وہاں لگ گئے جہاں توقع نہ تھی
  • پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر
  • یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کے عوام کے تاثرات کیا ہیں؟
  • یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری