سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سوئڈن(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئیڈن کے شہر اوبیرو کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افرا ہلاک ہوگئے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔اسکول کی ایک ٹیچر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اکثر طلبہ امتحان دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے تھے اور حملے کے وقت اسکول میں غیر معمولی طور پر کم طلبہ موجود تھے۔سوئیڈن میں ماضی میں اس قسم کے چند واقعات سامنے آتے رہے ہیں، مارچ 2022 میں سویڈن کے شہر مالمو میں 18 سالہ طالب علم نے ہائی اسکول کے دو اساتذہ کو چاقو مار کر ہلاک کردیا تھا۔اس سے دو ماہ قبل ایک 16 سالہ طالب علم کو ایک اسکول میں ساتھی طالب علم اور ایک استاد کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکول میں
پڑھیں:
اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
اسلام آباد:سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔
پولیس افسران نے بہادری سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جان مال اور عزت کی حفاظت کےلیے تیار ہے۔